عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کیوں کی؟اداکارہ ہانیہ عامر نے بڑی وجہ بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے میوزک کنسرٹ میں شرکت کرنے کی بڑی وجہ بتا دی . تفصیلات کے مطابق 28 اور 29 نومبر کی شب کو معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شرکت اور وہاں پر گلوکار عاصم اظہر اور عاشر وجاہت کے گانوں پر رقص کرنے کی تصاویر و ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگئیں .

ماضی میں بھی ہانیہ عامر مذکورہ دونوں گلوکاروں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبروں یا پھر ان کے ساتھ ویڈیوز و تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بنتی رہی ہیں . اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ میگوئیوں پر اپنا جواب ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دیا . انہوں نے لکھا 'آگے بڑھنے اور دوسرے کو آگے بڑھنے دینے میں زیادہ شعور ہے، اپنی ذہنی صحت کیلئے ان چیزوں کو ترجیح دیں جو آپ کو خوش رکھیں' . انہوں نے مزید کہا کہ نفرت کو دل میں رکھنے سے صرف آپ ہی کمزور ہوتے ہیں اور زندگی ماضی کے مایوس کن لمحات کو ذہن میں رکھنے کیلئے بہت چھوٹی ہے . ہانیہ عامر نے کہا کہ تلخ لمحات کو ذہن میں رکھنا اور اپنی زندگی کے طریقوں کے انتخاب پر اجنبیوں کے سوالات کے جواب یا وضاحت دینا آپ پر قرض نہیں، خود کو سنبھال کر آگے بڑھیں .

. .

متعلقہ خبریں