عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کیوں کی؟اداکارہ ہانیہ عامر نے بڑی وجہ بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے میوزک کنسرٹ میں شرکت کرنے کی بڑی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق 28 اور 29 نومبر کی شب کو معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شرکت اور وہاں پر گلوکار عاصم اظہر اور عاشر وجاہت کے گانوں پر رقص کرنے کی تصاویر و ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگئیں۔ماضی میں بھی ہانیہ عامر مذکورہ دونوں گلوکاروں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبروں یا پھر ان کے ساتھ ویڈیوز و تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بنتی رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ میگوئیوں پر اپنا جواب ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دیا۔

انہوں نے لکھا ‘آگے بڑھنے اور دوسرے کو آگے بڑھنے دینے میں زیادہ شعور ہے، اپنی ذہنی صحت کیلئے ان چیزوں کو ترجیح دیں جو آپ کو خوش رکھیں’۔انہوں نے مزید کہا کہ نفرت کو دل میں رکھنے سے صرف آپ ہی کمزور ہوتے ہیں اور زندگی ماضی کے مایوس کن لمحات کو ذہن میں رکھنے کیلئے بہت چھوٹی ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ تلخ لمحات کو ذہن میں رکھنا اور اپنی زندگی کے طریقوں کے انتخاب پر اجنبیوں کے سوالات کے جواب یا وضاحت دینا آپ پر قرض نہیں، خود کو سنبھال کر آگے بڑھیں۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

7 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

9 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

12 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

12 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

21 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

44 mins ago