ایشیا کپ فائنل: بھارت کیخلاف خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین حارث رؤف پر برس پڑے

دبئي(قدرت روزنامہ)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی بھارت کے خلاف خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔
فائنل میچ میں 146 رنز کا دفاع کرتے ہوئے حارث رؤف نے 3.4 اوور میں 50 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔
آخری اوور میں جب بھارت کو 10 رنز درکار تھے تو حارث رؤف نے 4 گیندوں پر 13 رنز دے دیے اور بھارت نویں مرتبہ ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
ناقص کارکردگی پر پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پر برس پڑے اور حارث رؤف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے لکھا کہ فرق حارث رؤف تھا۔
Haris Rauf was the difference! pic.twitter.com/TiVTnvlT6y
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 28, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ حارث نے 13 کی اکانومی سے 3.4 اوور میں 50 رنز دیے جب کہ باقی تمام بولر میں سے کسی کی اکانومی 7 سے اوپر نہیں تھی۔
Haris Rauf conceded 50 runs in 3.4 overs, with an economy of 13,
While no other bowler’s economy above 7. pic.twitter.com/xX7qjaFKoK
— junaiz (@dhillow_) September 28, 2025
ایک صارف نے کپتان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ حارث کی وجہ سے ہم کافی میچ ہارچکے ہیں اس کے باوجود سمجھ نہیں آتا کہ انہیں آخری اوور کیوں دیا گیا؟
زیرو پرفارمنس! جب کھلاڑی کھیل پر فوکس کرنے کے بجائے سیاسی ٹرولنگ میں لگ جائیں تو انجام یہی نکلتا ہے۔ ایک جیتا ہوا میچ حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ نے ہروایا۔ #AsiaCupFinal pic.twitter.com/YduUvcqGDp
— Senator Aon Abbas Buppi (@AonAbbasPTI) September 28, 2025
سینیٹر عون عباس نے لکھا کہ ‘زیرو پرفارمنس! جب کھلاڑی کھیل پر فوکس کرنے کے بجائے سیاسی ٹرولنگ میں لگ جائیں تو انجام یہی نکلتا ہے۔ ایک جیتا ہوا میچ حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ نے ہروایا۔
