اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا، وینا ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وینا ملک بچے حوالگی کیس میں اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں جاری ہوا ، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں . راولپنڈی کی عدالت میں وینا ملک اور اسد خٹک کے بچے حوالگی کیس سے متعلق سماعت ہوئی .

اس دوران پولیس نے صحافیوں کو عدالت میں داخلے سے روکتے ہوئے کہا کہ جج صاحب سے اجازت لے کر آپ کو داخل ہونے دیا جائے گا . کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد خٹک کے وکیل نے کہا کہ آج بچوں کی ملاقات کروانی تھی ، گزشتہ پیشی پر بھی بچوں کو نہ لانے کی وجہ سے عدالت نے جرمانہ کیا تھا . اداکارہ وینا ملک کے وکیل نے کہا کہ بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں جاری ہوا ، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں، اسد خٹک کا حق ہے کہ بچوں سے ملیں لیکن سب کچھ قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں، ہمارا مقصد عدالتی حکم کو مارنا نہیں ہے . وینا ملک کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے سکائپ کال کا کہا وہ ہم کرواتے ہیں، اسد خٹک نے وینا ملک کے نام پر مختلف لوگوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں، اسد خٹک کی وجہ سے ایک خاتون کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے . دوسری جانب عدالت کے باہر وینا ملک کی والدہ اور اسد بشیر خٹک کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد وینا ملک کی والدہ نے اسد خٹک کے اوپر بوتل پھینک دی . اس موقع پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کو ہمشہ فالو کرتے ہیں ، میں اور میرے وکلا ہر سماعت پر کراچی سے آتے ہیں لیکن کراچی سے یہاں آنے پر بہاری خرچہ ہوتا ہے اور اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا، باپ کی زمہ داری بچوں کا خرچہ دینا ہے جب کہ دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کر چکی ہوں . . .

متعلقہ خبریں