شعیب اور ثانیہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا حصہ بن گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی او ٹی ٹی کا حصہ بننے جارہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے دونوں شخصیات نے باقاعدہ طور پر اعلان بھی کیا ہے۔اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلیکس‘ کا حصہ بننے کے حوالے سے بتارہے ہیں۔
View this post on Instagram
دونوں شخصیات نے اردو فلیکس پر اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ کام کرنے کا بھی بتایا ہے۔تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا ہے کہ یہ پراجیکٹ کس نوعیت کا ہوگا صرف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ویب سیریز بھی ہوسکتی ہے یا پھر کوئی ڈاکیومنٹری بھی ہوسکتی ہے۔لیکن اس حوالے سے مزید جاننے کے لئے ہمیں انتظار کرنا ہوگا ۔