اداکارہ عصمہ نعمان کیساتھ شادی سے پہلے کیا ہوا۔۔۔سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار نعمان حبیب کی اہلیہ اداکارہ عصمہ نعمان نے بتایا کہ شوہر نعمان سے ملنے سے پہلے سے اداکاری کا بہت شوق تھا، شادی کے بعد بھی شوہر نے اداکاری کرنے سے نہیں روکا بلکہ میری ادھوری پڑھائی مکمل کرنے میں بھی مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ نعمان نے بھی کہا کہ مجھے اداکاری کرنی چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ میں کس طرح کام کرتا ہوں، 9 ماہ کی بیٹی تھی جب اداکاری کی۔

عصمہ نے کہا کہ مجھے شوہر کی وجہ سے اداکاری کا تجربہ تھا لیکن بچوں کی وجہ سے پریشان ہوتی تھی تو شوہر کو بچوں کے ساتھ شوٹ پر بلا لیتی تھی تاکہ بچوں سے بھی ملاقات ہوجائے گی۔
عصمہ نعمان نے کہا کہ شادی سے پہلے وہ اپنی نانی کے ساتھ اولڈ ہوم کو دیکھا کرتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کی تعلیم شادی کے بعد حاصل کی، فرسٹ ایئر کے امتحان تب دئیے جب بیٹی عائشہ کی پیدائش ہوچکی تھی لیکن شوہر نے میری پڑھائی مکمل کروانے میں ساتھ دیا۔