کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان کمشنر کے مطابق ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کرکارراوئی کریں۔
کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ کے بعد127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔
دوسری جانب کمشنرکراچی کی زیرصدارت دودھ کی قیمتوں پرفالو اپ اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا گیا جس میں محکمہ خوراک، لائیو اسٹاک، واٹر بورڈ اور دیگر ادارے شریک ہوں گے۔
اجلاس میں دودھ کی نئی قیمتوں کے تعین، سابقہ فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert