ممبئی کے کلینک پہنچنے پر کترینہ ٹرولز کے نشانے پر، تصاویر وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ) کترینہ کیف کو ممبئی میں ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا یوزرس کو کترینہ کیف کا یوں اچانک کلینک پہنچنا سمجھ نہیں آرہا ہے۔ کترینہ کی یہ تصاویر مشہور فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے شیئر کی ہیں جس میں وہ بلیک ٹی شرٹ اور گلابی رنگ کی ٹائٹس میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے بلیک ماسک بھی پہن رکھا ہےکترینہ کو کلینک سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)


اس دوران کٹرینہ نے میڈیا کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا لیکن، بغیر پوز دئے، وہ گاڑی میں جا کر بیٹھ گئیں۔ ان تصاویر میں کترینہ بغیر میک اپ کے نظر آ رہی ہیں۔ کترینہ کی یہ تصویر دیکھ کر ایک ٹرولر نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا وہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی ہیں، اسی دوران ایک دوسرے یوزر نے پوچھا کہ ‘شادی ہو رہی ہے یا نہیں؟’ دوسرے نے کہا- ‘ یہ ابھی تک ممبئی میں کیسے ہے۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔