این ایف سی کے نام پرپیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے ، مراد سعید

(قدرت روزنامہ)مراد سعید نے کہا ہے کہ این ایف سی کے نام پرپیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن کوکسی بھی کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا گیا ، سندھ میں افسوسناک واقعات ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اصل چہرہ دکھانے والوں کوقتل کردیا جاتا ہے ، ناظم جوکھیو کوسندھ حکومت کا چہرہ بےنقاب کرنے پرقتل کیا گیا ، سندھ میں وڈیروں کیخلاف جو کھڑا ہوتا ہے اسے قتل کردیا جاتا ہے ، کراچی میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری ہے ، کورونا وبا کے دوران فرزند زرداری نے راشن کے بجائے بھاشن دیے ، وفاق کوئی کام کرتا ہےتوسندھ حکومت 18 ویں ترمیم لے آتی ہے ، خیبرپختونخوامیں صحت کارڈ سے10لاکھ کاعلاج مفت کرایا جا سکتا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری بتائیں انہوں نےصحت کیلئےکیا کیا ، اسمبلی میں سوال پوچھتا ہوں توفرزند زرداری واک آؤٹ کرجاتے ہیں ، سندھ میں مریضوں کولے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں ، سندھ کے اسکولوں میں اساتذہ نظرنہیں آتے ، سندھ کے اداروں میں جرائم پیشہ افراد کوبھرتی کیا گیا ، سندھ میں تعلیمی اداروں کے ڈیسک پربھی کرپشن کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے نالے توصاف ہونہیں رہے ، سوال پوچھیں تو کہتے ہیں زیادہ بارش آتا ہے توزیادہ پانی آتا ہے ، سندھ حکومت وفاقی ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے ، سندھ کے اسپتالوں میں ڈاکٹر،ویکسین تک دستیاب نہیں ، کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، 10 ویں ترمیم،این ایف سی کےنام پرپیسہ کرپشن کی نذرہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرپشن کےسہولت کار ہیں ، سندھ حکومت جرائم کے لیے پولیس کااستعمال کرتی ہے ، ہمارےکراچی سے منتخب ارکان اسمبلی کسی جرم میں ملوث نہیں۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

6 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

7 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

7 hours ago