اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے میں صرف 2 دن باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی لانچنگ میں 2 دن باقی ہیں۔
کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے پروگرام کا ویڈیو ٹیزر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے، اس خصوصی ترانے کے بول’گلی سے گراونڈ تک، فائنل راونڈ تک‘ ہیں۔
اس ترانے کی شوٹنگ میں خود عثمان ڈار بھی موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے ٹوئٹ میں عثمان ڈار کا کہنا تھا ’بس 2 دن کا انتظار اور پھر آ رہا ہے زبردست شاہکار‘۔
عثمان ڈار کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد منصوبہ صرف 48 گھنٹوں بعد شروع ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسپورٹس ڈرائیو کو لانچ کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس سلسلے میں عثمان ڈار نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسپورٹس ڈرائیو کو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جبکہ 4 صوبوں کو 5 ریجنز میں تقسیم کیا جائے گا اور جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائیں جائیں گے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…