ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،بلوچستان حکومت بے بس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت اب تک ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کروانے میں بے بس دکھائی دیتی ہے اور کوئٹہ میں چھٹے روز بھی تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں جب کہ ینگ ڈاکٹر نے صوبے میں جاری کورونا ویکسی نیشن عمل کا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔
ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور کرونا کی صورتحال جو ملک بھرمیں حکومتی وعوامی کوشش سے قابو پایا گیا ہے، خدشہ ہے کہ ویکسین کے بائیکاٹ سے کورونا کی شرح میں بلوچستان بھر میں پھر اضافہ ہوسکتا ہے اورعوام کے جانی نقصان کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اور گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عدالت کے حکم کے باجود پیرامیڈیکل اسٹاف اور ینگ ڈاکٹر کا احتجاج اب تک جاری ہے۔اس سے قبل صوبائی وزیرمواصلات سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں، او پی ڈی بند کرنا غلط ہے اور ڈاکٹر کی ہڑتال ایسے معاملات پر ہے جن کا اختیار یا دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہیں۔