پاکستان کرکٹ بورڈ کا کارنامہ ۔۔ کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں ،ناقابل یقین خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام لوگوں کا گزر بسر مشکل ہورہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے تقریباً 200 کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔اس بارے میں کھلاڑی پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس کوتاہی پر سخت ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا اور کرکٹرز کو فوری طور پر چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کو حکم دیا۔

پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا کہ انتظامی کوتاہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز کو اگست سے نومبر تک تنخواہوں میں ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے البتہ رمیز راجہ کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو اگلے ہفتے سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ رمیز راجہ نے پی سی بی کے ذمے داران کو وارننگ دی ہے کہ ایک کرکٹر پی سی بی کا چیئرمین ہے ،اس کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں اور کرکٹرز کو مالی پریشانی کا سامنا ہے، آئندہ سیزن میں اس قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

44 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

58 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago