پاکستان کرکٹ بورڈ کا کارنامہ ۔۔ کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں ،ناقابل یقین خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام لوگوں کا گزر بسر مشکل ہورہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے تقریباً 200 کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی . اس بارے میں کھلاڑی پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس کوتاہی پر سخت ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا اور کرکٹرز کو فوری طور پر چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کو حکم دیا .

پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا کہ انتظامی کوتاہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز کو اگست سے نومبر تک تنخواہوں میں ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے البتہ رمیز راجہ کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو اگلے ہفتے سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی . ترجمان نے کہا کہ رمیز راجہ نے پی سی بی کے ذمے داران کو وارننگ دی ہے کہ ایک کرکٹر پی سی بی کا چیئرمین ہے ،اس کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں اور کرکٹرز کو مالی پریشانی کا سامنا ہے، آئندہ سیزن میں اس قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں