نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں ، سعید غنی

کراچی (قدرت روزنامہ)سعید غنی نے کہا ہے کہ نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید سندھ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے گورنر پنجاب کے انکشاف پر شرمندہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج نااہل اور نالائق عمرانی حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے ، مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑدیں، سندھ لاوارث نہیں ہے ، مراد سعید بتائیں کہ وہ دو سو ارب ڈالر بنی گالا میں کہاں چھپا کر رکھے ہیں ، نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں۔
سعید غنی نے کہا کہ نام نہاد صحت کارڈ کی کوئی افادیت نہیں کیوں کہ کے پی کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی خورد برد کی نشاندہی کی ہے ، کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی چوری کے سرغنہ عمران خان ہیں ، پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے ، انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ رنگیلوں اور شبیلوں پر مشتمل نیازی حکومت نے عوام کی زندگی عذاب کر رکھی ہے ، اب پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنے جلسوں میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ، 66 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کا اعتراف فخر امام نے کیا تھا وہ گندم کہاں ہے ، آٹا، چینی، پیٹرول، کھاد اور دوائی چوروں کی عمرانی حکومت ملک پر عذاب ہے۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago