نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں ، سعید غنی

کراچی (قدرت روزنامہ)سعید غنی نے کہا ہے کہ نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں . وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید سندھ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے گورنر پنجاب کے انکشاف پر شرمندہ ہوں .

انہوں نے کہا کہ آج نااہل اور نالائق عمرانی حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے ، مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑدیں، سندھ لاوارث نہیں ہے ، مراد سعید بتائیں کہ وہ دو سو ارب ڈالر بنی گالا میں کہاں چھپا کر رکھے ہیں ، نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں . سعید غنی نے کہا کہ نام نہاد صحت کارڈ کی کوئی افادیت نہیں کیوں کہ کے پی کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی خورد برد کی نشاندہی کی ہے ، کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی چوری کے سرغنہ عمران خان ہیں ، پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے ، انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا . وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ رنگیلوں اور شبیلوں پر مشتمل نیازی حکومت نے عوام کی زندگی عذاب کر رکھی ہے ، اب پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنے جلسوں میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ، 66 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کا اعتراف فخر امام نے کیا تھا وہ گندم کہاں ہے ، آٹا، چینی، پیٹرول، کھاد اور دوائی چوروں کی عمرانی حکومت ملک پر عذاب ہے . . .

متعلقہ خبریں