فلیٹ سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد۔۔خوف و ہراس پھیل گیا

کھاریاں(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقہ کھاریاں سے افسوسنا ک خبر ، فلیٹ سے دو خواتین سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد۔خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت کے مطابق لاشیں گجرات کے علاقے کھاریاں کے ایک فلیٹ سے ملی ہیں ۔ اطلاع ملی تھی کہ فلیٹ بچے کے رونے کی آوازیں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو گھر کے اندر 4 لاشیں موجود تھیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ چاروں افراد کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔