واٹس اپ پرجوائننگ نہ دینے کی سزا، کالج پرنسپل عہدے اور تنخواہ سے محروم

کراچی(قدرت روزنامہ) سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کے قریبی ساتھی تیرتھ کے کہنے پر مراد میمن کالج کے سپرنٹنڈنٹ شہزاد اختر کو گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں فوری پوسٹنگ نہ دینے پر 20 گریڈ کے پرنسپل پروفیسر ندیم حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد گزشتہ 6 ماہ سے پوسٹنگ سے محروم ہیں اور ان کی تنخواہ بند ہے جس کی وجہ سے وہ مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں اور اب انھوں نے گھر کی قیمتی اشیاء فروخت کرنی شروع کردی ہیں۔
پروفیسر ندیم حیدر کو کہا جارہا ہے کہ وہ ریٹائر ہوجائیں گے مگر ان کو پوسٹنگ نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری کالج مراد میمن کالج کے سپرٹنڈنٹ شہزاد اختر کو گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں فوری پوسٹنگ نہ دینے پر 20 گریڈ کے پرنسپل ندیم حید ر کو سیکریٹری ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کے قریبی ساتھی تیرتھ نے عہدے سےہٹوا کر ان کی تقرری روک دی ہے جس کی وجہ سے ان کی 6 ماہ سے تنخواہ بند ہے۔
پروفیسر ندیم حیدر نے جنگ کو بتایا کہ مئی کے آخری ہفتے میں مراد میمن کالج کا سپرٹنڈنٹ شہزاد اختر ان کے دفتر آیا اور جوئننگ دینے پر اصرار کیا جب میں نے نوٹیفکیشن مانگا تو و اٹس اپ پر تبادلے کے احکامات دکھا کر جوائننگ پر زور دیا تاہم میں نے کہا جب تک تبادلے کا نوٹیفکیشن آفیشل طور پر نہ آجائے تب ہی جوائننگ ممکن ہے۔ جس پر اس نے بدتمیزی کی اور تیرتھ کا نام لے کر دھمکیاں دیں بعد ازاں جون میں مجھے پرنسپل کے عہدے سے ہٹادیا گیا اور اب میری پوسٹنگ نہیں ہونے دی جارہی ہے اور مجھے کہا گیا ہے تیرتھ کے ٓآدمی سے بدتمیزی کی سزا یہی ہے کہ تم ریٹائر ہوجاو گے مگر پوسٹنگ نہیں ملے گی۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن کے پی اے امتیاز پٹھانکےانتہائی قریبی زرایع نے جنگ کو بتایا ڈائریکٹوریٹ آف کالجز سے پوسٹنگ کی سفارش کی سمری کئی ماہ قبل آئی تھی مگر محکمہ کالج ایجوکیشن سے وہ سمری غائب ہے۔
جنگ سے سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ سے موقف لینے کے متعدد بار رابطے کی کوشش کی ان سے واٹس اپ کے زریعے پروفیسر ندیم حیدر کو ہٹانے اور پوسٹنگ نہ دینے کی وجہ پوچھی اور تیرتھ سے تعلق کے بارے میں دریافت کیا تو خالد حیدر شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا، جنگ نےتین دن تک موقف کے لیے انتظار کیا مگر وہ اپنا موقف دینے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔ یاد رہے کہ سیکریٹری کالج حیدر شاہ نے عدالتی احکامات کے برعکس20 گریڈ کی ڈائریکٹر جنرل کالجز کی اسامی پر گریٖڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو تعینات کر رکھا ہے ہے جو اپنی ملازمت کے 15 برس تک غائب رہے یہ بات اس وقت کے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر انعام نے 2015 میں ان کی اے سی آر میں درج کی تھی۔ واضح رہے سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کا تبادلہ خبیر پختون خواہ ہوچکا ہے اور وہاں رپورٹ نہ کرنے پر وفاق نے انھیں نوٹس بھی دے رکھا ہے۔