یاسرہ رضوی کی طلاق کی خبروں پر وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنی طلاق کی خبروں پر وضاحت دے دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر عبدالہادی کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک وضاحتی کیپشن بھی لکھا۔

یاسرہ رضوی نے لکھا کہ ’یہ تصویر 3 سال پہلے لی گئی تھی لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اب بھی ساتھ ہیں؟‘اداکارہ نے اپنی طلاق کی افواہوں پر شدید ردّعمل دیتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے حیرت ہے کہ کیا سوشل میڈیا آنے سے پہلے بھی لوگ، اسی طرح دوسروں کی ذاتی زندگیوں پر قیاس آرائیاں کرتے تھے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’لوگ باآسانی دوسروں کی ذاتی زندگیوں پر تبصرے کرتے ہیں اور ایسے محسوس کرتے ہیں کہ جیسے وہ محفوظ طریقے سے کھیل رہے ہیں۔‘یاسرہ رضوی نے کہا کہ ’میرے والدین کی ایک ساتھ بہت کم تصاویر ہیں اور ان کی شادی کو تقریباً 50 سال ہو چکے ہیں لیکن وہ تو اب بھی ایک ساتھ ہیں۔‘
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ کون لوگ اُن کی طلاق کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔یاد رہے کہ سال 2020 میں یاسرہ اپنے سے 10 برس چھوٹے عبدالہادی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جبکہ رواں سال اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں داغ، من کے موتی، مجازی خدا اور ڈنک وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کامیاب پاکستانی فلم منٹو میں بھی کام کیا۔

Recent Posts

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

2 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

11 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

1 hour ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

2 hours ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago