اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر کو یقین دلایا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے مارے جانے پر پاکستانی قوم کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران میں نے سری لنکن صدر کو بتایا
کہ اس واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں یقین دلایا کہ ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔دوسری طرف سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے واقعے پر گہری تشویش ہے،ہماری حکومت کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل بھروسہ ہے کہ پاکستان انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ملک میں باقی سری لنکن کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ جناب صدر میں پاکستانی شہری ہوں اور سری لنکن منیجر کے مارے جانے پر بہت افسوس ہے، یہ بدقسمتی والا دن ہے، پاکستانی سری لنکن شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ پاکستان نفرت کے آگے کبھی نہیں جھکے گا۔اس سے قبل سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پکسے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنا عہد پورا کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…
پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…