“پاک، چین تعاون کے در پےعناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں”

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی .

آرمی چیف نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور چین کی حکومت، عوام، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا . اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر مشکل کے ساتھی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل تعاون، سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم امن کے لیے کام کر رہے ہیں . پاک، چین تذویراتی تعاون کے در پےعناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں . . .

متعلقہ خبریں