سونا خریدنا اب خواب سا لگنے لگا! جانیں ہفتہ 4 اکتوبر کو فی تولہ کتنے کا ہوگی


کراچی (قدرت روزنامہ)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا 1801 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3886 ڈالر ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونا ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بن رہا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert