مداحوں کیلئے بڑی خبر! ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ اسپتال منتقل، ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار اور فلمساز ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان جلد اپنے پہلے بچے کی خوشخبری سننے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شوریٰ خان کو 4 اکتوبر کو ممبئی کے معروف ہندو جا اسپتال کھار میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی آمد کے وقت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔
ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کی تھی۔ یہ ارباز اور شوریٰ کی شادی کے بعد پہلا بچہ ہوگا جبکہ ارباز خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہے تاہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
فلمی دنیا اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور سب بے صبری سے ننھے مہمان کے استقبال کے منتظر ہیں۔
