ایک اور قومی کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت


پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جہاں کامران غلام کے دوست اور عزیز و اقارب سمیت ساتھی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔
کامران غلام کے ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔
قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغازپران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو ہو گی۔

WhatsApp
Get Alert