تمہارے ساتھ سب چلا گیا اور پھر ماں باپ بھی چھوڑ گئے ۔۔ ریشم نے اپنے مرحوم بھائی کی یاد میں افسردہ پیغام دے کر مداحوں کو مایوس کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری میں چند بڑے نام جنہوں نے پوری فلم انڈسٹری کو اپنی صلاحیتوں سے چمکایا ہے وہیں اداکارہ ریشم بھی انہیں ستاروں میں سے ایک ہیں۔ اگرچہ ریشم اب فلمی اسکرین پر کم ہی نظر آتی ہیں، لیکن فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریباً ہر شخص انہیں آج بھی پسند کرتا ہے اور انہیں ان کے نام سے یاد کرتا ہے۔ حال ہی میں ریشم نے اپنے بھائی کی برسی پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ریشم نے اپنے بھائی کے ساتھ کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن کا گزشتہ سال انتقال ہوا اور وہ اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے غمگین نظر آئیں۔

ریشم نے لکھا کہ ان کے لیے اپنے پیارے بھائی کے بغیر رہنا کتنا مشکل ہے۔ یہاں ہم نے ریشم کی انسٹاگرام پوسٹ منسلک کی ہے جس میں اداکار نے اپنے بھائی کو یاد کیا اور اپنے مرحوم بھائی کی یاد میں ایک دل کو چھو لینے والا پیغام لکھا۔ ریشم نے اپنے بھائی کی یاد میں لکھا کہ کہنے کو یہ وقت پر لگا کے اُڑا مگر کہیں اندر ہی اندر یہ وقت جس طرح رُکا ہوا ہے اس کا اندازہ صرف مجھے ہے۔ تمہارے ساتھ سب چلا گیا ایک بار پھر ماں باپ مرگئے۔ایک بار پھر جیسے میں یتیم ہوگئی۔ایک رشتہ ایک تعلق کب ختم ہوتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس کے ساتھ جُڑی ہوئی ایک ایک بات بھی شاید دفن ہوجاتی ہے۔ ایک زندہ تصویر سے یادوں کی البم میں لگی ایک دھندلی سی تصویر بن گئے ہو تم۔جو بھی یاد کرنے بیٹھوں تو بہت کچھ بھولنے بھی لگتی ہوں۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ بس اللہ سے التجا ہے کہ وہ تمہارے درجات بلند سے بلند تر فرمائے، آمین ثم آمین۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)