آخرکار بادل برس پڑے۔۔ اسلام آباد سمیت پاکستان کئی شہروں میں بارش۔۔ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ شاندار خبر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد میں ہلکی بوندا بادی ، آج اتوار کو کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیان شب اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ آج اتوار کو کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
تاہم پنجاب کے جنوبی /وسطی میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں ہلکی اسموگ / دھند متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کو ملک کے بیشتر علاقو ں میں مو سم بد ستور خشک اور سرد ر ہے گا ۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش (پہاڑوں پر ہلکی برفباری) کی توقع ہے۔