اب چاہے جتنا مرضی خرید لو ، سونے کی قیمت میں زبردست کمی کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اب چاہے جتنا مرضی خرید لو ، سونے کی قیمت میں زبردست کمی کر دی گئی ۔۔ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قدر 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے

جبکہ دس گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔