کرپٹو کرنسی کی قیمت نیچے آنے کے بعد وہ ملک جس کے سربراہ نے بٹ کوائن خرید لیے ، وہ سربراہ کون ہیں ؟ جان کر پاکستانیوں کو حیرت کا دھچکا لگے گا
سین سلوا ڈور(قدرت روزنامہ)کرپٹو مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان ہے اور بٹ کوائن کی قیمت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جس کے اب بٹ کوائن 47ہزار ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔ اس صورتحال میں وسطی امریکہ کے ملک ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بکلے نے مزید بٹ کوائن خرید لیے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایل سلوا ڈور کے صدر نے بتا یا کہ انہوںنے کرپٹو مارکیٹ کی مندی میں 48ہزار 670ڈالر کی قیمت میں 150بٹ کوائن خریدے جس کے چند منٹو بعد مارکیٹ مزید نیچے آئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 26نومبر کو بھی بٹ کوائن کی قیمت میں کمی آنے پر ایل سلوا ڈور نے 100بٹ کوائن خریدے تھے ۔