پاکستانی تیاری کر لیں ، اب پاکستان میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں کونسا پٹرول ڈالا جائے گا ؟ وزیر اعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں عالمی معیار کا یورو 5 پٹرول متعارف کروانے کی سفارش، عالمی معیار کے پٹرول کی امپورٹ شروع ہونے تک مقامی آئل ریفائنریز کو یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فضائی آلودگی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا، وزیراعظم نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو ایکشن پلان رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ الیکٹرک و ہیکلزپالیسی پر عملدرآمد کرانے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستان میں یوروفائیو پٹرول درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائےگا، موٹرسائیکل رکشہ کو الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ وزیراعظم نے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے ایکشن پلان پر ایک ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، یوروفائیو کی درآمد تک مقامی آئل ریفائنریز یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کریں۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو کے لئے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچنے والے پولیو ورکرز قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے، ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

Recent Posts

ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…

1 min ago

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

10 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

20 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

29 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

39 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

58 mins ago