کہتے ہیں وقت سب سے بڑا استاد ہے۔۔پاکستان کی باہمت خاتون نے اعلیٰ مثال قائم کردی۔۔۔جان کرآپ بھی فخر محسوس کریں گے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کہتے ہیں کہ وقت سب سے بڑا استاد ہے، جو مشکل حالات سے نمٹنے کا گُر بھی سکھا دیتا ہے۔ ان میں سے ایک شازیہ ناہید بھی ان چند خواتین میں سے ایک ہیں یا پھر شاید اکیلی وہ خاتون ہوں جنہیں آپ فیصل آباد کی سڑکوں پر رکشہ چلاتے دیکھ سکتے ہیں۔صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ ناہید بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں، جنہوں نے شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد مشکل وقت دیکھا لیکن اپنے حوصلے بلند رکھے اور ایک مشکل ذریعہ معاش اپناتے ہوئے رکشہ چلانے لگیں۔فیصل آباد کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی شازیہ ناہید کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،

جو دوسال قبل شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد بچوں کی کفالت اور انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے خود میدان میں اتر آئیں۔شازیہ ناہید گزشتہ 2 سال سے رکشہ چلا کر نہ صرف بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی نہایت ذمہ داری سے اٹھا رہی ہیں۔وہ ہر روز اپنے اور محلے کے بچوں کو اسکول پہنچاتی اور واپس لاتی ہیں، جس کے بعد کا وقت وہ بازار میں سواریوں کے لیے رکشہ چلا کر گذارتی ہے۔اس حوالے سے شازیہ ناہید کا کہنا ہے کہ جب میں نے رکشہ چلانا شروع کیا تو لوگوں نے بہت باتیں کیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔شازیہ ناہید کا مقصد اپنے اور اپنے بچوں کے لیے باعزت زندگی اور روشن مستقبل کا حصول ہے اور وہ اپنے مقصد کے حوالے سے فولادی عزم رکھتی ہیں۔