زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری
زیارت(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔
بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بادل برس پڑے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔