علی امین گنڈا پور کے مطالبے پر اسپیکر کے پی اسمبلی کا استعفیٰ دینے سے انکار

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، جس پر انہوں نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔
تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات مزید بڑھ گئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزراءکو فارغ کرنے اور وزارتوں میں رد و بدل کے بعد اب سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا کر استعفیٰ دینے کا کہا لیکن سپیکر نے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ سپیکر شپ کا عہدہ انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دیا ہے اس لیے وہ صرف ان کے کہنے پر عہدہ چھوڑیں گے اور اس کے لیے وہ خود عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
