شاہین آفریدی بہترین کرکٹر کیساتھ اچھے فٹ بالر بھی نکلے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شاندار باولنگ کے سامنے دنیا کرکٹ کے بڑے سے بڑے کھلاڑی ٹک نہیں سکے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو یا دورہ بنگلہ دیش شاہین آفریدی کی باؤلنگ نے کھلاڑیوں کو خوب پریشان کیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کی بدولت شاہین آفریدی پہلی بار آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کےفاسٹ باؤلرشاہین آفریدی ایک اچھےکرکٹرتو ہےہیں لیکن ساتھ ہی ایک اچھےفٹبالر بھی ہیں، ایساہی کچھ ڈھاکا کےشیر بنگلا اسٹیڈیم میں دیکھنےکو ملا، جہاں میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تو شاہین آفریدی فری سٹائل فٹ بال کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔
How impressive is that from Shaheen? pic.twitter.com/4aaic3Iewj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2021