منال خان نے احسن محسن سے اپنی محبت کا اظہار کردیا

ملتان روڈ (قدرت روزنامہ)اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر اور اداکار احسن محسن اکرام سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کردیا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے ایک پوسٹ کی ہے، اس پوسٹ میں منال خان نے اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ احسن محسن کے نام ایک پیارا سا پیغام لکھا ہے، منال خان لکھتی ہیں کہ یہ ایک بہت پیارا احساس ہے کہ آپ کسی سے محبت کرو اور بدلے میں آپ کو بھی محبت ملے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)


انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں جب بھی تمھارے ساتھ ہوتی ہوں، خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں اور تم میری زندگی کا وہ حصہ ہو جو اس زندگی کے آخری دن تک میرا ہی رہے گا۔ اس کے علاوہ اداکارہ منال خان نے ایک اور پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے احسن کو اپنی بلی کہا ہے۔
واضح رہےکہ رواں سال ماہ ستمبر منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا.