رواں سال انٹرنیٹ پر بھارتی شہری کس اداکارہ کے پیچھے پڑے رہے؟ فہرست سامنے آگئی
ممبئی(قدرت روزنامہ) سال 2021 میں بھارت میں معروف سرچ انجن یاہو پر جن اداکاراؤں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق 2021 میں یاہو پر سب سے زیادہ کرینہ کپور کو سرچ کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پر کترینہ کیف ہیں جو جلد ہی اداکار وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں، ان کے بعد اس فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اس فہرست میں ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھاروتھ پربھو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی اداکاراؤں میں وہ 10 نمبر پر ہیں۔