عائزہ میری بہت خاص دوست ہیں، گلسوم علی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہرہ آفاق سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلسوم علی کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔ خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اور تُرک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گلسوم علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ’پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gülsim Ali (@gyulsim)


گلسوم علی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں عائزہ خان کا خوبصورت پھولوں کے گلدستے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر گلسوم علی کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’گلسوم علی، آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ کے لیے بہت سارا پیار‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملوں‘۔واضح رہے کہ عائزہ خان اور گلسوم علی نے رواں سال ایک پاکستانی برینڈ کی تشہیر کے لیے ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کیا تھا۔