دیپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ کی کس خوبی سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ میں موجود خوبیوں میں سے اپنی سب سے پسندیدہ خوبی کے بارے میں بتا دیا ہے۔دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی تعریف کرنے کے لیے ایک خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ کی اس خوبی کے بارے میں بتایا ہے جس نے انہیں متاثر کیا۔


اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ’ اُس آدمی سے زیادہ پرکشش کوئی چیز نہیں ہے جو آپ کو چیزیں سیکھائےاور یہ بھی ظاہرنہ ہونے دے کہ آپ کو ان کے بارے میں پہلے کچھ بھی پتا نہیں تھا‘۔واضح رہے کہ فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔