سعودی عرب کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم


رىاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے اسرائیل اورحماس کے درمیان طے پانے والے اُس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت جنگ بندی اور غزہ میں جامع وپائیدار امن عمل کے آغاز پر اتفاق ہوا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فعال کرداراور قطر، مصر اور ترکی کی ثالثی کی کاوشوں کی قدر کرتی ہے، جن کی بدولت یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت کو امید ہے کہ یہ اہم قدم فلسطینی عوام کی انسانی مشکلات میں کمی، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور امن واستحکام کی بحالی میں مؤثر ثابت ہوگا۔
سعودی عرب نے اس موقع پر ایک منصفانہ اور جامع امن عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مؤقف دہرایا کہ پائیدار حل صرف 2 ریاستی فارمولے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
سعودی عرب جس کے تحت 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، اور جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، عرب امن اقدام اور بین الاقوامی اتفاقِ رائے کے مطابق ہو۔

WhatsApp
Get Alert