لانگ مارچ اوراستعفے دینے پر اسٹیئرنگ کمیٹی میں اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ کرنے اوراستعفے کے حوالے سے اتفاق کر لیا ہے . مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا .

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پرغورکیا گیا جبکہ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات بھی تیار کرلیںْ . ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں . لانگ مارچ کب ہو؟ اور استعفے کب دینے چاہئیں؟ وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا . لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا . ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی . . .

متعلقہ خبریں