بلوچستان میں طیارہ گرکر تباہ
آواران (قدرت روزنامہ)تین دن سے لاپتہ انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ جہاز”جیروکاپٹر” کے پائلٹ قاضی اجمل تھے،جوکہ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔تین روز قبل پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر لیکرکراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ جہاں جہاز پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا۔
بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تین روز قبل بلوچستان کے علاقے آواران میں جہاز گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے پائلٹ قاضی اجمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔