سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی گونچا گل خاتون نے شادی کرلی

اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گونچا گل خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ زینب کزیلتان نے شادی کرلی ہے۔زینب کزیلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی مقامی ترک زبان میں ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی شادی کی تقریب کو یاد گار بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZeynepKızıltan (@zeynepkiziltann)


زینب کزیلتان نے جان شیکیلدس سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرٹسٹ ہیں۔واضح رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے مشہور ترک ٹی وی سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گونچا گل خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔