پنجاب پولیس کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا سے 12 گھنٹوں میں مزید 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں . پولیس کے مطابق ملزمان اپنےدوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں چھپے ہوئے تھے، اب تک 124 گرفتار افراد میں سے 19 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے . گرفتار افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے، سانحہ سیالکوٹ میں 900 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں . واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر آباد روڈ پر گارمنٹ فیکٹری میں ملازمین نے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے ہلاک کیا تھا . . .
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعے میں گرفتار 13 مرکزی ملزمان کو ایک روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزمان کو کل گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا .
ذرائع کے مطابق کیس میں اب تک 13 مرکزی ملزمان سمیت 124 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے .
متعلقہ خبریں