پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب کو شکست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اوشنا سہیل نے پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب کو ہرا کر جیت لی، اوشنا سہیل کی کامیابی کا اسکور چھ صفر اور چھ تین رہا۔اوشنا سہیل نے لاہور جیمخانہ ٹینس کورٹس پر کھیلی جانے والی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

اوشنا سہیل کا کہنا ہے کہ توقع نہیں تھی کہ فائنل کا یہ اسکور ہوگا، سارہ محبوب اور میں جارحانہ ٹینس کھیلتے ہیں لیکن فائنل میں زیادہ اچھا کھیل گئی اور بہت خوش ہوں کہ ٹائٹل کا دفاع کیا۔

34 2 300x171
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لمبے عرصے کے بعد ٹینس سرکٹ شروع ہوا ہے اس لئے خود کو ردہم میں رکھنے کے لئے بڑی محنت کرنا پڑ رہی ہے، امید ہے آئندہ ٹورنامنٹس میں مومنٹم برقرار رہے گا۔
پاکستان نمبر ون ٹینس کھلاڑی سارہ محبوب نے کہا کہ میرا آج دن نہیں تھا، اوشنا نے شاندار ٹینس کھیلی، میں مسلسل کھیل رہی تھی پچھلے ٹورنامنٹ اور اس ٹورنامنٹ میں گیپ نہیں تھا، میرے اندر انرجی نہیں تھی تھکاوٹ محسوس کر رہی تھی لیکن یہ کوئی ہار کی معذرت نہیں ہے۔سارہ محبوب نے کہا کہ میں شادی کی وجہ سے دوبارہ ٹینس سرکٹ میں آئی ہوں، جس کو انجوائے کر رہی ہوں اور اب مسلسل ٹینس کھیلوں گی۔