واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں
نیویارک (قدرت روزنامہ) عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز کیلئے فیچرز میں تبدیلیاں لاتی رہتی ہے اور اس کی اپڈیٹس بھی صارفین کو مسلسل موصول ہوتی ہیں تاہم واٹس ایپ میں چند ایسے فیچرز بھی ہیں جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق اگر آپ آئی فون کے صارف ہیں تو واٹس ایپ پر انفرادی یا کسی گروپ کی جانب سے آنے والا کوئی بھی میسج نوٹیفکیشن آنے پر ہی دیکھ سکتے ہیں، اس کیلئے آپ کو آنے والے میسج کو دبا کر رکھنا ہوگا اور آپ کے سامنے میسج کھل جائے گا اور جیسے ہی آپ انگلی ہٹائیں گے میسج دوبارہ نوٹیفکیشن کی صورت اختیار کرلے گا، اس طرح پیغام بھیجنے والے شخص کو یہ معلوم بھی نہیں ہوسکے گا کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے۔اس کے علاوہ کوئی صارف میسج یا بھیجی گئی
میڈیا فائل کو سب کیلئے ڈیلیٹ کرتا ہے تو وہ سیو فائل بھی گیلری سے ڈیلیٹ ہوجاتی ہے لیکن اگر آپ آئی فون یوزر ہیں تو یہ میسج آپ کے پاس سے ڈیلیٹ نہیں ہوگا،آئی فون صارف تصویر کو بلر بھی کرسکتا ہے اور یہ سہولت ڈرائنگ ایڈیٹر کے ذریعے استعمال کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ آئی فون صارف ہیں تو صوتی پیغام (وائس نوٹ) بھی بھیجنے والے کو معلوم ہوئے بغیر سن سکتے ہیں۔اس کیلئے آپ کو آنے والے میسج کو دبا کر رکھنا ہوگا اور آپ آسانی سے میسج سن لیں گے جس کا پیغام بھیجنے والے شخص کو معلوم نہیں ہوسکے گا۔آئی فون میں ایک اور منفرد سہولت تصویر کی طرح ویڈیو کو کراپ بھی کرنا ہے، آئی فون صارف کسی کو بھی ویڈیو بھیجنے سے قبل کروپ کرسکتا ہے۔