شدید گرمی میں پرسکون نیند لینے اور اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے دلچسپ طریقے

لندن(قدرت روزنامہ) اس شدید گرمی کے موسم میں رات کو پرسکون نیند کیسے لیں؟ برطانیہ کے نیند کے گرو جیمز ولسن نے اس کے کچھ آسان حربے بتا دیئے ہیں . دی سن کے مطابق جیمز ولسن نے کہا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں رات کے وقت خود کو ٹھنڈا رکھنے اور پرسکون نیند لینے کے لیے اپنے پیروں میں نیم گرم پانی کی ایک بوتل رکھیں .

یہ گرم بوتل آپ کے پیروں کے تلوﺅں کو مَس کرتی رہنی چاہیے . ابتداءمیں 10منٹ کے لیے اس کے اوپر پاﺅں رکھیں اور پھر اسے پیروں کی طرف رکھ کر سو جائیں . جیمز کا کہنا تھا کہ اس طریقے پر عمل کرنے اور سونے سے پہلے اگر آپ نیم گرم پانی سے نہا لیں تو اس سے خود کو ٹھنڈا رکھنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی . ان دو طریقوں کے علاوہ کچھ احتیاطی تدابیر بھی ہیں جن پر عمل کرنے سے گرمیوں میں خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکتی ہے . ان میں سے پہلی یہ ہے کہ گرمیوں میں زیادہ پروٹین مت کھائیں . سپرے بوتل میں پانی ڈال کر رکھیں اور رات کے وقت کئی بار اپنے چہرے اور گردن پر پانی کا سپرے کریں . اگر ممکن ہو تو پہلی منزل پر واقع کسی کمرے میں سوئیں کیونکہ یہ کمرے زیادہ ٹھنڈے ہوتے ہیں . جیمز نے مزید بتایا کہ ڈنر میں انڈا کھائیں . انڈا کھانے سے زیادہ نیند آتی ہے چنانچہ آپ کو پرسکون نیند پانے میں اس سے بھی مدد مل سکے گی . اپنے پنکھے کے سامنے ٹھنڈے پانی سے بھرا کوئی برتن رکھیں . گرمیوں کے اس موسم میں کاٹن اور بمبو کی بیڈ شیٹ استعمال کریں . ان تمام طریقوں اور احتیاطی تدابیر کے علاوہ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اپنے آپ کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کی کوشش کریں . اگر آپ ذہنی طور پر گرمی کو خود پر مسلط کریں گے تو مذکورہ طریقے ناکام ثابت ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں