نیہا ککڑ، کترینہ کیف کی شادی میں خصوصی پرفارمنس دیں گی ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی اپنے شوہر، گلوکار روہن پریت کے ساتھ جودھپور ایئر پورٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پیجز پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے جودھپور پہنچنے کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں کہ شاید کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں نیہا ککڑ کوئی خصوصی پرفارمنس دینے والی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔
دوسری جانب وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ تصویر یا ویڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر مہمانوں کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔