میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اس میں وزیراعظم عمران خان اور مختلف ممالک کے سربراہان سمیت تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں کا فون نمبر شامل ہے . موبائل فون ہیکنگ پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار میں جاسوسی سے متعلق رپورٹ پر شدید تحفظات ہیں . انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی جاسوسی سے متعلق رپورٹ پر شدید تحفظات ہیں . خیال رہے کہ غیر ملکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگسس کی مدد سے فونز کو ہیک کیا تھا .
متعلقہ خبریں