امریکہ میں ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

نیویارک(قدرت روزنامہ)پاکستانی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا.
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہانیہ عامر نے حال ہی میں ہیوسٹن میں منعقدہ ہم ایوارڈز 2025 میں شرکت کی تھی، جہاں انہیں گلوبل سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا، ایونٹ کے دوران ایک مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ان کی غیر آرام دہ حالت دیکھی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،ہسپتال میں داخلے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں وہ کمزور اور غیر صحت مند نظر آ رہی تھیں۔
ہانیہ کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 19 ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے حال ہی میں بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم ’’سر دار جی 3‘‘ میں اداکاری کی ہے، جس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
