جدید جے ایف 17 تھنڈرز پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچا، پاک فضائیہ کا دستہ دو طرفہ فضائی مشق’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ میں شرکت کیلیے آذربائیجان پہنچا ہے، مشق کامقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، اس دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا عمل بھی نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔
دوران پروز ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک فضائیہ کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی سطح پر طویل مشن انجام دینےکی تیاری کا مظاہرہ تھا۔
Pakistan Air Force contingent comprising the cutting-edge JF-17 Thunder Block-III fighter jets, accompanied by skilled air and ground crew, has landed in Azerbaijan to participate in the bilateral aerial combat exercise Indus Shield Alpha.
In a remarkable display of operational… pic.twitter.com/Fd3leNeqvr
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025
مشق ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ کا مقصد باہمی سمجھ بوجھ اور حربی ہم آہنگی بڑھانا ہے، مشق سے دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان مؤثر تعاون مزید مضبوط بنایا جاسکے گا۔

یہ مشق جدید فضائی جنگی حکمتِ عملی اور مشترکہ منصوبہ بندی پر مرکوز رہے گی، مشق کو بدلتی ٹیکنالوجی اور ارتقائی فضائی طاقت کے تقاضوں کےمطابق ڈھالا گیا ہے۔
