ڈالر، درھم و ریال آج کتنے میں مل رہا ہے؟ کرنسی مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دئیے گئے ہیں جس کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری کی قیمت 282.55 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 282.75 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 380.65 روپے میں خریدا اور 383.65 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
یورو کی خریداری 331.70 روپے اور فروخت 335.20 روپے میں کی جا رہی ہے جبکہ سعودی ریال کی خریداری 75.45 روپے اور فروخت 76.10 روپے میں ہو رہی ہے۔ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 76.75 اور فروخت کی قیمت 77.75 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کینیڈین ڈالر 205.40 روپے میں خریدا اور 212.40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چینی یوآن کی قیمت خرید 39.80 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 40.20 روپے ہے۔ آسٹریلوی ڈالر کی خریداری 185.40 روپے اور فروخت 190.40 روپے پر جاری ہے۔ جاپانی ین کی خریداری 1.8762 روپے اور فروخت 1.9762 روپے میں ہو رہی ہے۔
ادھر انٹربینک مارکیٹ میں بھی کرنسی ریٹس میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی ڈالر کی بینک خریداری 281 روپے اور فروخت کی قیمت 281.50 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ انٹربینک میں 377.67 روپے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ اس کی فروخت 378.34 روپے میں کی جا رہی ہے۔
یورو کی بینک خریداری 327.85 اور فروخت 328.43 روپے رہی۔ سعودی ریال 74.93 روپے میں خریدا اور 75.06 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یو اے ای درہم کا ریٹ 76.75 خرید اور 77.75 فروخت پر برقرار رہا۔ چینی یوآن انٹربینک میں 39.44 روپے میں خریدا اور 39.51 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کینیڈین ڈالر کی بینک خریداری 200.57 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 200.93 روپے ہے۔ آسٹریلوی ڈالر 182.77 روپے میں خریدا اور 183.09 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ جاپانی ین کی قیمت 1.8641 خرید اور 1.8674 روپے فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔
دیگر کرنسیوں میں ہانگ کانگ ڈالر 36.17 خرید اور 36.24 روپے فروخت، سنگاپور ڈالر 217.12 خرید اور 217.51 روپے فروخت، ڈینش کرون 43.90 خرید اور 43.98 روپے فروخت، اور سوئس فرانک 354.31 خرید اور 354.94 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔
سویڈش کرونا 29.85 خرید اور 29.90 روپے فروخت جبکہ تھائی بھات کی قیمت خرید 8.59 اور فروخت 8.60 روپے رہی۔

WhatsApp
Get Alert