سونے اور چاندی کے خریدار ہوشیار! پہلے آج کے تازہ ترین ریٹس جان لیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز 21 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 5,261 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے اور یہ ریٹس سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد نئے نرخ کا اجراء کیا جائے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر فی تولہ 24 قیراط سونا 1,400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 1,200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے کا ہوگیا ہے۔
سونے کی تاجروں کی تنظیم کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 1,100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 656 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے مطابق فی تولہ چاندی (24 قیراط) 12 روپے کمی کے بعد 5,261 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 10 روپے کمی سے 4,510 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جبکہ چاندی 0.26 ڈالر کمی کے ساتھ 51.60 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
